نیویارک: (نیٹ نیوز) امریکا کے ایک شہری نے آوارہ کتے کو اس قدر زور سے کاٹا کہ اُن کا اپنا دانت ٹوٹ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 سالہ مارٹن فلیچر اپنے دو کتوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر گھوم رہے تھے کہ اسی دوران آوارہ کتوں نے اُن کے کتوں پر حملہ کردیا۔
مارٹن کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے کتوں کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر جب ناکام رہا تو ایک آوارہ کتے کی کمر پر اپنے دانت گاڑھ دئیے جس سے ان کا ایک دانت ٹوٹ گیا۔