امریکا: پانی کی جگہ آگ اگلنے والے آبشار نے دنیا کو حیران کر دیا

Last Updated On 14 February,2020 06:48 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں آبشاروں اور پہاڑوں کو دیکھنے کے لیے سیاح مختلف ممالک کا رُخ کرتے ہیں تاہم آبشاروں کے حوالے سے ایک خبر امریکا سے آئی ہے جس نے سب کو ششدر کر ڈالا ہے، موسم سرما کے دوران امریکا میں پانی کی جگہ آگ اگلنے والے آبشار نے دنیا کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ایسی جگہیں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے اور یہی سوچتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ ایسا ہی حیرت انگیز ایک پہاڑ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے جہاں جمی ہوئی برف بگھلتی ہے تو آبشار سے پانی کے بجائے آگ بہنے لگتی ہے۔

امریکا کے یوسمائٹ نیشنل پارک میں یہ آبشار ہارس ٹیل فالز کہلاتی ہے،تاہم کی وجہ شہرت موسم سرما کے اختتام پر بہنے والا آبشار ہے جو فروری میں برف پگھلنے کے باعث بہتا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جب آہستہ آہستہ آبشار بہنا شروع ہوتا ہے تو سورج کا خاص زاویہ اس آبشار پر اپنی کرنیں بکھیررہا ہے اور دیکھنے والوں کو یوں لگتا ہے جیسے آبشار سے پانی نہیں بلکہ لاوا بہہ رہا ہو لیکن یہ منظر اس وقت نظر آتا ہے جب موسم بالکل صاف ستھرا ہو اور پہاڑوں پر تھوڑی برف جمی ہوئی ہو۔

غیر ملکی میڈیا کہنا ہے کہ یہ حیران کن منظر کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے، پھر بھی ہر سال فروری میں لاکھوں سیاح اس منظر کو دیکھنے کےلیے ‘ہارس ٹیل فالز’ تشریف لاتے ہیں۔