ایڈنبرگ: (روزنامہ دنیا) سکاٹ لینڈ میں آبشار اُلٹی بہنے لگی، یہ منظر دیکھنے والوں نے قدرت کی اس شان کو کیمروں میں محفوظ کر لیا جبکہ لوگوں نے تعجب کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ میں تیز رفتار ہوائیں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن گئیں، 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے آبشار کو اُلٹی بہنے پر مجبور کر دیا۔
یہ نظارہ دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کی شدت اور رفتار اس قدر تیز تھی کہ اس نے آبشار کے پانی کو اچھال کر پیچھے پھینکنا شروع کر دیا جس سے یوں لگنے لگا کہ آبشار اُلٹی بہہ رہی ہے۔