ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں سالانہ سنو فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں برف سے بنے دیوہیکل مجسمے لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سنو فیسٹیول میں ماہر فنکاروں کے تیار کردہ مشہور شخصیات، کارٹون کرداروں سمیت مشہور عمارتوں کے دو سو سے زائد برف سے بنے مجسمے نمائش کیلئے پیش کئے گئے تھے جنہیں دیکھنے کیلئے جاپانیوں سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے جاپان کا رخ کیا اور دیوہیکل مجسموں کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں۔
منفرد نوعیت کے اس برفیلے فیسٹیول کے دوران دلچسپ لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شہر میں برف کم پڑنے کی وجہ سے فیسٹیول کا مقررہ وقت سے پہلے ہی اختتام کر دیا گیا ہے۔