جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) ساؤتھ افریقا میں حیران کن طور پر پالتو کتے نے غلطی سے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل لی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مالکان کی اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ کچھ زیادہ ہی انسیت ہوتی ہے، اسی انسیت کے باعث مالکان اپنے جانوروں کے لیے بہترین کھانوں، رہائش کے انتظامات کرتے ہیں، اسی طرح جانور بھی اپنے مالکان کے لیے کچھ اہم اقدامات اٹھاتے ہیں اسی طرح کی خبر گزشتہ دنوں بھی آئی تھی جب برطانیہ میں دو کتوں نے خاتون کے بریسٹ کینسر کا علم لگایا حالانکہ مالکن خود اس بیماری سے لا علم تھی اور ڈاکٹرز بھی کتوں کی جانب سے بیماری کا پتہ چلانے پر حیران رہ گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں پیپر نامی پالتو کتے نے غلطی سے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل لی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون بریسٹ کینسر سے لاعلم، کتوں نے سراغ لگا لیا، ڈا کٹر حیران
بعد ازاں پیپر کو فوری طور پر ویلی فارم اینیمل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانوروں کے ڈاکٹر نے پیپر کا معائنہ کرنے کے بعد اس کا ایکسرے لیا۔
پیپر کے معدے کے ایکسرے میں مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نمایاں نظر آ رہی تھی۔
جانوروں کے ڈاکٹر نے پالتو کتے پیپر کو ایک ایسی دوائی کھلائی جس سے اس کو قے آئی اور اس قے کے ذریعے کتے نے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی اُگل دی۔
اگر آپ کے پاس بھی کوئی پالتو کتا یا بلی ہے تو آپ بھی اس کے ساتھ محتاط رہیں اور اس کے سامنے جیولری یا دیگر قیمتی سامان رکھنے سے گریز کریں۔