23 کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کے شکاری مگرمچھر کی ہڈیاں دریافت

Last Updated On 09 February,2020 11:33 pm

برازیلیا: (روزنامہ دنیا) برازیل میں سائنسدانوں نے 23 کروڑ سال پرانے ایسے خوفناک جانور کی ہڈیاں دریافت کرلیں جو اس دور میں ڈائنوسار کا شکار کیا کرتے تھے۔

 سائنسدانوں نے اس خونخوار جانور کی ہڈیوں کو آج کے مگرمچھ کی قدیم شکل قرار دیا ہے جبکہ اس کا شمار اس دور کے ٹی ریکس ڈائنوسار میں بھی کیا جارہا ہے۔ اس دریافت نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا اور اس دریافت کو  ڈائنامو سوکس کولیسنسز  کا نام دیا گیا ہے۔