ہنوئی: (روزنامہ دنیا) ویت نام میں ایک شخص 16 برس سے وفات پاجانیوالی بیوی کی باقیات کے ساتھ رہتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لی وین نامی شخص اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا تھا، بیوی کے انتقال پر وہ کئی ماہ تک قبر پر ہی پڑا رہا پھر ایک روز قبر کھود کر بیوی کی ہڈیاں نکالیں اور گھر لا کر انہیں پلاسٹر کے لیپ سے خاتون کی صورت دے دی اور اسے بستر پر رکھ دیا، اب وہ روزانہ اس کے ساتھ ہی سوتا ہے۔