امریکا میں انسانی دل اور گردے کی شکل والے کیک بکنے لگے

Last Updated On 09 February,2020 07:16 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بیکری پر انسانی دل اور گردے کی شکل والے کیک کی فروخت جاری ہے۔

یہ بیکری ماں بیٹی مل کر چلا رہی ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے کیک تیار کر کے منفرد کام کرتی ہیں۔

بیکری میں جانوروں اور کیوبک گیم کی شکل والے کیک بھی دستیاب ہیں۔

بیکری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دل اور گردے کی شکل والے کیک کی تصویر کیساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ کیک ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اسے گھٹیااقدام قرار دیا ہے۔