کوئٹہ: (دنیا نیوز) تسبیح ذکر و اذکارکے لئے استعمال کی جاتی ہے مگر کوئٹہ کے رہائشی نے تسبیحیں جمع کرنا اپنا مشغلہ بنا لیا۔ 20 سال کے عرصے میں سینکڑوں قیمتی اور نایاب تسبیحیں اکٹھی کر لیں۔
یہ کوئٹہ کا رہائشی عبداللہ ہے جو پیشے کے اعتبار سے سافٹ وئیر انجیئر ہے مگر شوق سب سے مختلف، عبداللہ نے 20 سال قبل قیمتی اور نایاب پتھروں سے بنی تسبیحیاں جمع کرنی شروع کیں، آج اس کے پاس سینکڑوں قمیتی اور نایاب تسبیحیاں ہیں، مختلف رنگوں کی یہ تسبیحیاں عنبر، مرجان، یاقوت اورسندلوس کی مختلف اقسام سے بنی ہوئی ہیں بعض کے حصول میں تو کئی سالوں کی جدوجہد کارفرما ہے۔
ان خوبصورت تسبیحیوں میں ہزاروں سال پرانی تسبیح بھی شامل ہے، کچھ تو ایسی ہیں جن کو ہاتھوں سے رگڑنے یا گرم کرنے سے ان سے آنے والی خوشبو پورے ماحول کو معطر کر دیتی ہیں۔ عبداللہ کے گھر پر تسبیحیں دیکھنے کے لئے شوقین افراد کا بھی آنا جانا لگا رہتا ہے۔
خلافت عثمانیہ کے علاوہ صدیوں قبل سائبریا میں پائے جانےوالے ہاتھوں کے دانت سے بنی تسبیحیں بھی اس نایاب اور منفرد مجموعے کاحصہ ہیں۔