میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین میں سونے اور چاندی سے سجی مہنگی ترین ڈبل روٹی متعارف کرائی گئی ہے جس کی قیمت 1380 یورو ہے۔
ڈبل روٹی ناشتے کی اہم ضرورت ہے اور سپین میں ایک ماہر بیکر نے اسے سونے اور چاندی سے سجا کر اس کی قیمت غریبوں کی پہنچ سے باہر کر دی ہے۔
جان مینوئل مورینو نامی بیکر نے 400 گرام کی بریڈ کی تیاری میں ایک گرام سونے اور ایک گرام چاندی کا استعمال کیا۔ اس ڈبل روٹی کو زیادہ تر لوگ کھانے کے بجائے سجاوٹ کیلئے خرید رہے ہیں۔ بیکر کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی والی ڈبل روٹی کھانے میں لذیز ہے۔