ایسا جانور جو سات برس سے اپنی جگہ سے نہیں ہلا

Last Updated On 06 February,2020 09:10 am

ہنگری: (روزنامہ دنیا) اگر آپ دنیا کا سب سے سست رفتار جانور سلاتھ کو سمجھتے ہیں تو یہ بات درست نہیں بلکہ ماہرین نے گہرے تاریک غاروں میں چھپکلی نما سفید سلے مینڈر دیکھا ہے جو سات برس سے ایک ہی جگہ موجود ہے اور انہیں اولم کا نام دیا گیا ہے۔

یہ مخلوق گہرے تاریک غاروں میں رہتی ہے اور بوسنیا ہرزیگووینا کے غاروں میں اولم عام پائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں غار میں آنے والے ماہرین نے ایک سلے مینڈر کو دیکھا جو لگ بھگ سات برس سے ایک ہی جگہ موجود ہے لیکن زندہ ہے۔ اول تو کوئی غار میں ان کا شکار نہیں کرتا دوم یہ کئی سال بغیر کھائے پئے زندہ رہ سکتے ہیں۔

ہنگری کی لورینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر گرگلے بیلاز اور ان کے ساتھیوں نے غاروں میں ایک خاص تکنیک ‘کیپچر مارک کیپچر کے ذریعے ان سلے مینڈروں کی حرکات و سکنات کو مسلسل آٹھ برس تک نوٹ کیا ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اکثر جانور ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ یہ تحقیق جرنل آف زوالوجی میں شائع ہوئی ہے۔