لاہور: (روزنامہ دنیا) انسان 6 سے 8 گھنٹوں میں کھایا ہوا کھانا ہضم کرلیتا ہے، بلی 10 سے 24 گھنٹوں، گھوڑا 90 منٹ، گائے ایک سے تین دن اور ہاتھی 18 سے 24 گھنٹوں میں اپنا کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم 'سلوتھ' نامی جانور ایک وقت کا کھایا کھانا ہضم کرنے میں 15 دن لگا دیتا ہے۔
سلوتھ کا مطلب بھی انتہائی سست رفتار ہے، یہ جانور جنوبی اور وسطی امریکا کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ سلوتھ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ درخت پر ہی گزارتا ہے اور بہت کم زمین پر اُترتا ہے اور پورے دن میں ایک دو پتے کھاتا ہے۔