بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں پڑھنے اور سننے کو ملتی ہیں جن پر فوری طور پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اسی طرح کی ایک خبر چین سے آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، چین میں ایک شہری نے بغیر کسی سہارے کمال مہارت کرتے ہوئے سر کے بل 36 سیڑھیاں چڑھ کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ منفرد کارنامے پر دنیا حیران ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے شہری لی لونگ لونگ نے بغیر کسی سہارے (نہ ہاتھ کا استعمال اور نہ ہی پاؤں کا استعال) 36 سیڑھیاں چڑھ کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سے قبل لی لونگ لونگ نے ہاتھ اور پاؤں کے بغیر 34 سیڑھیاں سر کی تھیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لی لونگ لونگ نے پہلے یہ ریکارڈ ژاہو ژیالونگ کے ساتھ مل کر بنایا تھا، یہ ریکارڈ انہوں نے 2012ء میں بنایا تھا اور اپنا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چینی شہری نے اٹلی ایک شو میں ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی لیکن کوشش کو اس وقت نااہل کردیا گیا جب نوجوان نے اپنے سر کے علاوہ کسی اور حصے کے ساتھ سیڑھیاں چھوئیں۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق تاریخی طور پر دیگر ریکارڈ میں 17 دسمبر 2010ء کو چین کے شہری ہو بوچینگ نے سر کے بل 24 سیڑھیاں سر کی تھیں، 15 مارچ 2010ء کو ہی چینی شہری سن چی ژونگ نے 15 سیڑھیاں سر کی تھیں جبکہ سن چی ژونگ نے ہی 7 ستمبر 2009ء کو 11 سیڑھیاں سر کیں تھیں۔