میونخ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کے صوبہ تھیورنگیا میں 5 فروری کو فری ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی سربراہ ٹوماس کیمیرش وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تاہم سیاسی معاملات کی وجہ سے وہ اگلے ہی دن 6 فروری کو مستعفی ہوگئے۔
جرمنی میں یہ ایک تاریخی واقعہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے محض 24 گھنٹے بعد اقتدار چھوڑ دیا۔ قانون کے مطابق انہیں ریاست کی طرف سے 6 ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی جو 93 ہزار یورو (ایک کروڑ 58لاکھ روپے پاکستانی) بنتی ہے۔
ٹوماس کیمیرش 24 گھنٹے کام کر کے اتنے پیسے کمانے والے پہلے سیاستدان ہیں، ان کی فی گھنٹہ آمدن 4 ہزار یورو بنتی ہے۔