بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے کا بونس دینے کا اعلان

Last Updated On 14 February,2020 12:10 pm

ایتھنز: (روزنامہ دنیا) یونان کی حکومت نے ملک میں آبادی بڑھانے کیلئے بچے کی پیدائش پر والدین کو 2 ہزار یورو (3 لاکھ 36 ہزار روپے پاکستانی ) بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان آبادی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے، یونان میں بچوں کی پیدائش کی شرح 8.5 فیصد اور اموات کی شرح 11.2 فیصد ہے جس کے سبب آئندہ کچھ سالوں میں افراد میں کمی کا خدشہ ہے۔

یونانی حکومت نے بونس کیلئے خطیر رقم مختص کر دی ہے اور یہ پیشکش یونان میں بسنے والے تارکین وطن کیلئے بھی ہے۔