برسلز: (دنیا نیوز) بیلجیئم کے شہربرسلز میں سالانہ چاکلیٹ شو کا انعقاد کیا گیا، ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے ملبوسات زیب تن کیے اور ریمپ پر واک کی، چاکلیٹ سے بنی دیگر اشیاء بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔
برسلز میں مٹھاس سے بھرے چاکلیٹ شو کا آغاز ہو گیا۔ سالانہ سیلون ڈیو چاکلیٹ فیسٹیول کے دوران چاکلیٹ فیشن شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے اور ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
چاکلیٹ شو کےدوران درجنوں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات متعارف کروائی ہیں۔