واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی شہری نے ہوٹل میں مفت کمرہ حاصل کرنے کیلئے ایسی حرکت کی کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ ریان نامی شخص چوہوں کے ہمراہ ہوٹل میں قیام کرتا ہے اور کمرہ چھوڑنے کا وقت آتا تو کمرے میں چوہے چھوڑ دیتا ہے پھر انتظامیہ سے شکایت کرتا ہے کہ صفائی کا انتظام ناقص ہے میں کرایہ ادا نہیں کروں گا، 2 ہوٹلوں میں اس کی واردات کامیاب رہی تاہم تیسرے ہوٹل میں دھر لیا گیا۔