کچرے سے 16 نایاب سانپ مردہ حالت میں برآمد

Last Updated On 21 February,2020 12:10 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں فرنگڈن فائر سٹیشن کے عقب میں ایک کچرے کے ڈبے سے تکیے کے غلاف میں مردہ حالت میں 16 نایاب نسل کے سانپ برآمد ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نایاب سانپوں کو بے دردی سے مار کر پھینک دیا گیا تھا، 2 روز قبل بھی 13 سانپ اسی حالت میں ملے تھے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ سانپوں کو کس نے مارا ہے۔

واضح رہے کہ کرہ ارض پر درجہ حرارت بڑھنے سمیت دیگر آلودگی مسائل کے سبب پہلے ہی جانوروں کی کئی انواع معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔