بلی کو نگل کر اژدھے کی حالت نازک، رینگنا دشوار ہو گیا

Last Updated On 21 February,2020 11:16 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں دیوقامت اژدھا گھر میں گھس کر پالتو بلی نگل گیا، محکمہ وائلڈ لائف نے اژدھے کو قابو کرکے شہریوں کو پالتو جانور گھروں میں محفوظ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں کارپیٹ نامی اژدھا پالتو بلی نگل گیا جس کے باعث اژدھے کا پیٹ غیر معمولی طو پر پھول گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اس اژدھے کو پکڑ لیا جو بلی کونگلنے کے بعد بہت مشکل سے رینگ رہا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو مخصوص کمروں میں رکھیں۔ کلاڈیو نامی بلی کے مالک کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اژدھے کو قابو توکرلیا لیکن میری بلی نے اپنی قربانی دے دی۔