روشنی کے ذریعے منہ کو جراثیم سے پاک کرنیوالا ماؤتھ واش

Last Updated On 21 February,2020 11:29 am

ہیلسنکی: (روزنامہ دنیا) فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک نجی کمپنی کے ساتھ مل کر ایسا نیا ماؤتھ واش ایجاد کر لیا ہے جو روشنی کی مدد سے منہ میں موجود 99 فیصد مضر جراثیم کو ہلاک کر دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ماؤتھ واش کے ذریعے ایک گولی منہ میں ڈالی جاتی ہے اور اگلے مرحلے میں باکسنگ کے دوران جبڑوں میں دبائے جانے والے سخت فوم جیسا ایک خصوصی لیمپ منہ میں رکھا جاتا ہے۔

ایل ای ڈیز سے لیس اس لیمپ سے سرخ اور نیلی روشنیاں خارج ہوتی ہیں جس سے صرف 10 منٹ میں دانتوں سے مضر جراثیم کا 99 فیصد خاتمہ ہو جاتا ہے۔