نئی دہلی: (دنیا نیوز) یہ کتا دیگر جانوروں کے مقابلے میں انسانی زبان اور اشاروں کو اچھی طرح سے سمجھتا ہے۔
سوشل میڈیا پر انڈین اداکارہ سیمی گریوال نے ایک ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
اس 44 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں، جن میں سے ایک باؤلنگ اور دوسرا بیٹنگ کر رہا ہے۔
جبکہ ایک کتا بچوں کی مدد کر رہا ہے اور وہ بیک وقت وکٹ کیپر اور فیلڈر کی ڈیوٹی دے رہا ہے۔
بیٹسمین جہاں بھی شارٹ مارتا ہے، کتا گیند اٹھانے کیلئے بھاگتا ہے اور پھر اسے باؤلر کو دے کر واپس وکٹ کیپر کی جگہ پر آ جاتا ہے۔
An award for the Best Fielder of the Year pic.twitter.com/7PWBLBgnnV
— Simi Garewal (@Simi_Garewal) February 20, 2020