خاتون جہاز میں سامان رکھنے والی جگہ پر لیٹ گئی، ویڈیو وائرل

Last Updated On 15 April,2020 05:52 pm

لندن: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون جہاز میں سواری کے دوران سامان رکھنے والی جگہ پر لیٹی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

تاہم برطانیہ میں ایک خاتون جہاز میں سواری کے دوران سامان رکھنے والی پر لیٹ گئی، مذکورہ مسافر کے قریب بیٹھے دوسرے شخص نے ویڈیو بنائی جس کا مقصد دیگر مسافروں کو صرف بتانا تھا کہ وہ سفر کے دوران معیار کو برقرار رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہوں نے مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے کمنٹس بھی کیے۔

صارفین نے ویڈیو پر مختلف مزاحیہ کمنٹس کیے کچھ نے لکھا کہ خاتون شاید چھپ کر سفر کررہی تھیں اور کچھ نے کہا کہ کورونا کے خوف سے خاتون نے خود کو محفوظ کیا۔