باکسر عامر خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم کورونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل

Last Updated On 15 April,2020 04:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں ہیں، عمران خان کی اوورسیز سیز پاکستانیوں سے اپیل اچھا اقدام ہے، برطانیہ میں پاکستانیوں اچھا خاصہ کاروبار ہے، لوگوں سے اپیل کرتا ہوں وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈز میں حصہ لیں۔

ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ میں خود بھی اس فنڈ میں اپنا کردار ادا کرونگا، کھیل کے شعبے میں وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں ہیں۔ ابھی تک کھیلوں کے شعبے میں کوئی بہتری نہیں آئی، بہتری آنی ضروری ہے کیونکہ وزیر اعظم خود کھلاڑی رہے ہیں، عمران خان کو پتہ ہے کہ کھلاڑیوں کو کیا چاہئے۔ اسلام آباد میں راشن تقسیم کرنے کا مسئلہ حکومت کی مداخلت پر حل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کیون پیٹرسن کا بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام، عطیات دینے کی اپیل

ان کا مزید کہنا تھا کہ باکسنگ بہت خطر ناک کھیل ہے، چاہتا ہوں بیٹا کرکٹ کھیلے یا تعلیم حاصل کرے۔ نہیں چاہتا کے میرا بیٹا باکسنگ کے رنگ میں اترے۔ میرے والد نے باکسنگ میں ہمشہ مجھے سپورٹ کیا۔ میری اہلیہ باکسنگ سے ہر بار روکتی ہے، ہر فائٹ پر کہتی ہے یہ آخری فائٹ ہوگی،

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے صرف احتیاط بچا سکتی ہے، برطانیہ میں صورتحال بہت خطرناک حد تک بگڑ گئی تاہم شکر ہے آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، لوگوں سے کہتا ہوں گھر میں رہیں اور محدود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرسن کے بعد سیمی کی عالمی دنیا سے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے حسین شاہ کی خدمات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس گیمز میں برانز میڈل حاصل کرنے والے واحد قومی باکسر کو باکسر ماننے کے لئے بھی تیار نہیں، حسین شاہ نے پاکستان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا فنڈز کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کروائے جائیں: شعیب اختر

ان کا مزید کہنا تھا کہ حسین شاہ نے اپنی زندگی جاپان میں گزار دی، حسین شاہ نے پاکستانی بچوں کی تربیت کیوں نہیں کی، حسین شاہ کو اکیڈمی بنانی ہے تو کراچی میں بنائے، اسلام آباد میں میری اکیڈمی کام کررہی ہے۔
 

Advertisement