'پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں دل کھول کر پیسے دیں، پاکستان کو آپ کی امداد کی ضرورت'

Last Updated On 13 April,2020 01:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں دل کھول کر پیسے دیں، پاکستان کو آپ کی امداد کی ضرورت ہے، ٹائیگر فورس کی مدد سے کورونا کے خلاف جہاد میں کامیاب ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام میں فنڈز دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے، جرمنی اور جاپان کی آبادی پاکستان سے آدھی ہے، پاکستان نے اب تک 8 ارب ڈالر ریلیف فنڈز کیلئے جمع کیے، اوورسیز فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔

عمران خان کا کہنا تھا پاکستان سمیت پوری دنیا پر کورونا کا عذاب آیا ہوا ہے، پہلے ہی حالات اچھے نہیں تھے، ملک میں غربت بڑھ رہی ہے، امریکا نے اپنے عوام کو 2 ہزار 200 ارب روپے کا ریلیف دیا۔
 

Advertisement