کوپن ہیگن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک جوڑے نے طلاق کے 31 سال بعد دوبارہ اسی تاریخ کو شادی کر لی جس تاریخ کو پہلی بار شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت خاتون لوٹ اور مرد کیلڈ کی عمر بالترتیب 75 اور 82 برس ہے۔ انہوں نے تین اپریل 1965 کو ڈنمارک کے نکولائی چرچ میں شادی کی تھی اور اب 55 سال بعد عین اسی تاریخ کو دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
پہلی شادی کے وقت خاتون کی عمر 20 اور مرد کی عمر 27 برس تھی لیکن 1989 میں یہ شادی طلاق کے بعد ختم ہوگئی تھی، دونوں پیشے کے اعتبار سے مصور ہیں۔