بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں 2300 فٹ بلند پہاڑ کے سرے پر دنیا کے سب سے بڑے جھولے کی تعمیر مکمل ہوگئی اور اب ٹیسٹنگ کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔
جھولے کا پہلا تجربہ کامیابی سے کرلیا گیا۔ 30 منزلہ اس سپر سوئنگ کا محراب 328 فٹ بلند جبکہ ٹاور 354 فٹ بلند ہے جبکہ جھولے کی رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جھولے کو گنیز بک میں نامزد کیا جا چکا ہے جسے عوام کیلئے رواں سال جنوری میں کھولے جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اوپننگ ملتوی کر دی گئی تھی اور نئی تاریخ ابھی نہیں دی گئی۔