کولمبیا میں کسان نے 4.2 کلو وزنی دیوہیکل آم اُگا لیا

Last Updated On 10 August,2020 03:49 pm

بگوٹا: (روزنامہ دنیا) کولمبیا میں ایک شخص نے دیوہیکل آم اُگا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے ٹاؤن گیوٹا سے تعلق رکھنے والے جرمین اورلینڈو نووا حریرا نامی شخص نے اپنے کھیت میں ایک یا دو کلو کا نہیں بلکہ4.2 کلو وزنی دیوہیکل آم اُگا نے کی ٹھانی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا اور یوں دنیا کا سب سے برا آم اُگا لیا۔

کولمبین کسان کے اس آم کو گنیز بک میں رجسٹر کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے اور تصدیق کے بعد آم کو اہل علاقہ میں بانٹا جائے گا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس آم کی تصاویردیکھ کر دلچسپ تبصروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔