لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی دفتر خارجہ میں چوہوں کو پکڑنے کے لیے چند برس پہلے تعینات کیا گیا بلا اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گیا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق لارڈ پالمرسٹن نامی بلا اکثر اپنے ہمسائے ڈاؤننگ سٹریٹ میں موجود چوہوں کا شکار کرنے والے ایک اور بلے لیری کے ساتھ ہونے والے جھگڑوں کی وجہ سے مشہور تھا۔
اب یہ بلا اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی برطانیہ کے مضافات میں دفتر خارجہ کے ایک سٹاف ممبر کے گھر میں گزارے گا۔
اس بلے کا اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور وہ ڈاؤننگ سٹریٹ میں فرائض انجام دینے والے نیوز فوٹو گرافروں میں بہت مقبول تھا۔
برطانوی دفتر خارجہ میں ڈپلومیٹک سروسز کے ہیڈ اور مستقل انڈر سیکرٹری سر سائمن مکڈونلڈ نے بلے کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2016 میں یہ بلا کتوں اور بلیوں کی ایک پناہ گاہ سے لایا گیا تھا۔ میں اسے یہ سوچ کر بھرتی کیا تھا کہ یہ چوہوں کو پکڑے گا، لیکن یہ سوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا اور اس کے ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زیادہ فولورز ہیں۔
In 2016 Palmerston arrived from @Battersea_ , mouser & social media phenomenon, with 105K @Twitter followers. After 4½ happy years @DiploMog retires at end of August: he’s enjoyed lockdown life in countryside so much, he’s decided to stay. Everyone @foreignoffice will miss him pic.twitter.com/wUCl7cWSGp
— Sir Simon McDonald (@SMcDonaldFCO) August 7, 2020
انہوں نے کہا کہ چار برس کے بعد یہ بلا ریٹائر ہو رہا ہے۔ اس نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں دیہی علاقے میں بہت انجوائے کیا اور اب یہ وہیں رہے گا۔ دفتر خارجہ میں سب لوگ اس کی کمی محسوس کریں گے۔ ہم اس کی ریٹائرمنٹ کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔