لندن: (دنیا نیوز) مانچسٹر ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، جیت کے لیے انگلینڈ کو 8 وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو 389 رنز درکار ہیں۔
سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں مہمان ویسٹ انڈیز نے ایک سو سینتیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی، پوری ٹیم ایک سو ستانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ نے دو سو چھبیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی اور تین سو ننانوے رنز کے ہدف کا پہاڑ کھڑا کر دیا، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دباؤ کا شکار نظر آئی، دس رنز پر ہی 2 وکٹیں گنوا دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز پانچ اگست سے ہو گا جس کیلئے پاکستانی کرکٹرز انگلینڈ کے شہر ڈربی شائر میں پریکٹس میچوں میں مصروف ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے ساتھ سیریز جیتنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ انگلش ٹیم پہلے ہی فل فارم میں ہے اور اس کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔