فاسٹ باؤلر محمد عامر کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ چلے گئے

Last Updated On 24 July,2020 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ چلے گئے، مساجر محمد عمران بھی ان کے ساتھ تھے۔

محمد عامرکے انگلینڈ پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ اس دوران وہ سیلف آئسولیشن میں رہیں گے۔ پی سی بی کے مطابق دوٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں محمد عامر قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ محمدعامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ روانہ ہوئے، وہ دبئی سے مانچسٹر پہنچنے کے بعد ڈربی شائر جائیں گے۔

قبل ازیں محمد عامر کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور کے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں کیا گیا تھا، فاسٹ باولر اور مساجر محمد عمران کے دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں کو بورڈ کی جانب سے سفر کے لئے اہل قرار دیدیا گیا تھا۔