لندن: (دنیا نیوز) لندن میں بھاری بھرکم کرین رہائشی عمارتوں پر گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے، 20 میٹر بلند کرین گالے اسٹریٹ میں گری۔
مشرقی لندن کے علاقے میں زیر تعمیر فلیٹس اور نزدیکی گھروں پر کرین گرنے سے 2 گھروں کے ٹیرس اور چھت کو نقصان پہنچا۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
حادثے کے مقام پر کئی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، فائر بریگیڈ اسسٹنٹ کمشنر گراہم ایلس کا کہنا تھا کہ 65 فٹ طویل کرین زیرتعمیر فلیٹس کے بلاک پر گری جبکہ 2 گھر بھی اس کی زد میں آئے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد لئے گئے فضائی مناظر میں کرین گھروں اور زیر تعمیر عمارت پر گری نظر آر ہی ہے۔