لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں جاری ہیں، قومی کھلاڑیوں کی آج بھی دو سیشنز میں پریکٹس شیڈول ہے، کورونا کو مسلسل دو بار مات دینے والے نوجوان قومی کرکٹر ووسٹر شائر پہنچ گئے، کوویڈ ٹیسٹنگ کلیئرنس کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
بابائے کرکٹ کے دیس میں بیٹ بال کی رونقیں بحال ہو گئیں، قومی شاہین انگلش ماحول میں ایکشنز دکھاتے رہے، کنڈیشنز سے خوب واقفیت حاصل کی۔ ووسٹر شائر میں سخت جان ٹریننگ جس میں دو ٹائم سیشنز اور نیٹ میں بیٹنگ بولنگ شامل ہیں کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ کورونا ایس او پیز میں پریکٹس، کوچ مصباح الحق، وقار یونس، یونس خان اور مشتاق احمد کا بھی امتحان ہے۔
لاہور میں مسلسل دو بار کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ والے حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی سمیت مساجر ملنگ علی کی برطانیہ میں انٹری ہو گئی، چاروں کی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ، کلیئرنس کے بعد ووسٹر شائر میں سب ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا 5 اگست کو ہو گا۔