لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے 400 سال بعد چھوٹے ڈیمز بنانے والے جانور کو انگلینڈ کے جنگلات میں رکھنے کی اجازت دے دی، بیوَر نامی جانور شکار کے باعث ملک سے ناپید ہو گیا تھا جو 2013ء میں دوبارہ پایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیورbeaver نامی جانور چار صدیوں پہلے برطانیہ سے ناپید ہوگیا تھا۔ مگر 2013 میں انگلینڈ کے جنوب مغربی حصے کے دیہات میں یہ جانور پایا گیا، بیورز کو قدرتی ڈیمز بنانے والا جانور کہاجاتاہے جو درختوں کی شاخوں، پتھروں اور مٹی کی مدد سے کم گہر ندیوں اور دریاؤں میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بناتے ہیں۔
برطانوی حکومت نےجانور کے ماحول پر اثرات کا جائزہ لینے کے لئے اسے پانچ سال تک رکھنے کی منظور ی دی تھی،
حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ بیورز نے اس دوران 28 چھوٹے ڈیمز بنائے جس سے نہ صرف علاقے میں سیلاب کا خطرہ کم ہوا بلکہ ماحول پر مثبت اثر پڑا۔
بیورز کے بنائے ڈیمز سے گہرا پانی بھیڑیوں اور ریچھ جیسے دیگر حملہ آوروں سے جانور کومحفوظ رکھتا ہے، اس کے اثرات سے ارد گرد مچھلیوں، پرندوں، رینگنے والےحشرات کی آبادی میں اضافہ ہوتا ہے۔