لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا امتحان قریب آنے لگا، عید کی خوشیوں کے بعد قومی شاہینوں نے مانچسٹر میں ڈیرے ڈال لیے، کل سے روٹین کی پریکٹس شروع ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز پانچ اگست سے ہو گا جس کی تیاریاں تیز کرنے کے لیے قومی کھلاڑی مانچسٹر پہنچ گئے، اتوار سے سخت جان پریکٹس سیشنز ہوں گے۔
بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کو فائنل کرنے کے لیے کوچز کا امتحان جاری ہے،، اگلے تین روز تک نیٹ پریکٹس میں کھلاڑی پسینہ بہائیں، موسم اور کنڈیشنز سے مزید واقفیت کے بعد قومی ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔