برازیلیا: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہر راہ چلتا شخص پریشانی کا شکار ہے اور پریشانی اور اداسی کو دور کرنے کے لیے برازیل میں ٹریفک پولیس اہلکار نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا سوچا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک پولیس اہلکار نے ٹریفک کنٹرول کرنے کا ایک دلچسپ انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برازیل کی سڑکوں پر ایک ٹریفک پولیس اہلکار ماسک لگائے رقص کرتے ہوئے گاڑیوں کو رُکنے اور چلنے کا اشارہ کر رہا ہے۔
ٹریفک اہلکار کا رقص کرتے ہوئے گاڑیوں کو رُکنے اور چلنے کا اشارہ دینے کا یہ دلچسپ انداز لوگوں کو بھی کوبھی خوب بھایا۔