بلڈنگ کے اندر ہائی وے

Last Updated On 04 August,2020 06:02 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) آپ نے زیر زمین اسٹیشن یا ٹرین کے سفر کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسی بلڈنگ کے بارے میں بتانے والے ہیں جس نے اپنے اندر ہائی وے کو سمویا ہوا ہے۔

یہ بلڈنگ جاپان کے شہر اوساکا میں واقع ہے جس کا نام گیٹ ٹاور ہے اور یہ اوساکا کی بلند عمارتوں میں سے ایک ہے۔

اس بلڈنگ کی ایک خاص بات ہے جو اسے دنیا میں منفرد بناتی ہے اور وہ یہ ہے کہ بلڈنگ کے اندر سے ایک مکمل آپریشنل ہائی وے گزرتی ہے جس سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں نکلتی ہیں۔

بلڈنگ کی اسی خصوصی کی وجہ سے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، عمارت کی 16 منزلیں ہیں جس کے اندر سے گزرنے والی ٹریفک عمارت میں موجود لوگوں اور ان کے کام کو کسی طرح متاثر نہیں کرتی۔

بلڈنگ کے اطراف میں برقی سیڑیاں بھی موجود ہیں جب کہ ٹریفک کی روانی سے بلڈنگ میں کسی قسم کا شور اور ارتعاش بھی پیدا نہیں ہوتا جو اسے مزید منفرد بناتا ہے۔
 

Advertisement