ووہان میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد چینی تجارتی سامان لیکر پہلا جہاز جاپان پہنچ گیا

Last Updated On 11 May,2020 06:14 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد تجارتی سامان لے کر پہلے جہاز نے جاپان کے لیے اڑان بھر لی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ووہان شہر میں 8 اپریل سے پابندیاں ختم ہونے کے بعدتجارتی سامان لے کر جانے والا یہ پہلا جہاز ہے ، بوئنگ طیارہ15 ٹن سامان لے کر جاپان کے شہر اوساکا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پرواز اب روزانہ کی بنیاد پر چلے گی، بھیجے گئے مال میں وبا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان اور دفتری استعمال کی چیزیں شامل ہیں۔
 

Advertisement