سندھ حکومت نے اعتراضات دور کر کے کورونا ایمرجنسی آرڈیننس گورنر کو بھجوا دیا

Last Updated On 11 May,2020 02:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے اعتراضات دور کر کے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس گورنر سندھ کو بھجوا دیا، عمران اسماعیل نے آرڈیننس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس میں ترمیم کی سمری وزیراعلی نے منظور کر لی۔ حکومت سندھ نے گورنر کے آرڈیننس پر اعتراضات دور کرنے کے بعد کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پھر ارسال کر دیا۔

اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کو احکامات جاری کئے گئے تھے، گورنر سندھ نے آرڈیننس میں عوام کو بجلی، گیس بل میں رعایت پر اعتراض اٹھایا تھا، کہا تھا گیس وبجلی کا معاملہ وفاقی دائرہ کار ہے۔ کم یونٹ والے گھریلو صارفین کو آرڈیننس کےذریعے رعایت دی جانا تھی۔ آرڈیننس کے تحت پانی کے بل کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے۔ کاروباری طبقے کو مختلف ٹیکسز کی ادائیگی موخر کی گئی ہے۔
 

Advertisement