کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان میں پلازما تھراپی سے پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض بالکل صحت یاب ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض خون (این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق مریض کو 30 اپریل کو پلازما لگایا گیا جو 8 مئی کو مکمل صحت یاب ہوگیا ۔ مریض کا کو رونا کا دوبارہ کیا گیا جوٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 12 سے زائد مریضوں پر پیسیو امیونائزیشن تھیراپی استعمال کی جا رہی ہے۔