لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، سلیف آئسولیشن اختیار کر لی۔
ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے، ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کہنا ہے کہ ان کا نجی لیب سے کورونا ٹسیٹ نگیٹو آیا ہے جبکہ سرکاری لیب سے ٹیسٹ پازیٹو ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبیعت بہت بہتر ہے، کورونا وائرس کی بظاہر کوئی علامت نہیں، چند روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کراوں گا، ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے سیلف آئسو لیشن اختیار کرلی ہے۔