دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 80 ہزار 435 ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد 41 لاکھ سے متجاوز

Last Updated On 10 May,2020 09:38 am

لندن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 435 ہو گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی، برازیل میں مزید 664، برطانیہ میں 346، اٹلی 194، اسپین میں 179 ہلاکتیں ہوئیں۔

ہانگ کانگ میں تین انٹی وائرس ادویات کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، ڈاکٹرز نے پانچ روز میں وائرس ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، برازیل میں مزید 664 افراد لقمہ اجل بنے، تعداد10 ہزار 656 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید346 افراد جان سے گئے جس کے بعد تعداد31 ہزار 587 ہو گئی۔

اٹلی میں مزید 194 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد 30 ہزار 395 ہو گئی۔ اسپین میں مزید 179 لقمہ اجل بنے، تعداد 26 ہزار 478 ہو گئی۔ میکسیکو میں مزید 199،
کینیڈا میں 124، بھارت میں 116، ترکی میں 50، ایران میں 48 اموات ہوئیں۔ فرانس میں 80 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو ایک مہینے میں ہونے والی یومیہ اموات کی سب سے کم تعداد ہے۔