پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کیخلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید

Last Updated On 11 May,2020 03:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے، وہ طور خم بارڈر پر لوگوں کی سکریننگ کے فرائض انجام دے رہے تھے

پاک فوج کے ایک اور بہادر سپوت نے قومی فریضہ سرانجام دیتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کر دی۔ میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش تھے، وہ طور خم بارڈر پر لوگوں کی سکریننگ کر رہے تھے۔ 10 مئی کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، سانس لینے میں دشواری پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا مگر وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان ہمارا گھر ہے، افواج پاکستان فرنٹ لائن پر لوگوں کی خدمت کیلئے نکلی ہوئی ہے، قوم کی خدمت سے بڑا کوئی کاز نہیں، شہید افسر نے کئی لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا، قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے۔
 

Advertisement