وزارت تعلیم میں اہم اجلاس بغیر نتیجہ ختم، بورڈز نے سفارشات دینے کیلئے وقت مانگ لیا

Last Updated On 11 May,2020 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کر نے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزارت تعلیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں تمام بورڈز کے چیئرمینوں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، 29 تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ وزارت تعلیم نے بورڈز سے سفارشات طلب کرلیں، بورڈز نے سفارشات دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔

شفقت محمود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا جمعہ تک تمام سفارشات کو مکمل کر کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، تمام بورڈ امتحانات کینسل ہیں، کوئی ابہام نہیں ہے، امپرومنٹ اور پرائیوٹ طلبہ سے متعلق فیصلہ جمعہ تک کیا جائے گا۔
 

Advertisement