اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات ہو گئیں جس کے بعد تعداد 639 تک پہنچ گئی، کورونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 ہو گئی ہے، 8 ہزار 23 افراد تندرست ہوئے۔
پنجاب میں 11 ہزار 93، سندھ میں 10ہزار 771 افراد متاثر ہوئے، خیبر پختونخوا 4 ہزار 509، بلوچستان میں ایک ہزار 935 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 641، گلگت بلتستان 430 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کے سبب حکومت پنجاب نے ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں، اس مقصد کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی جو گھر کے کمروں اور اہلخانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔ کورونا کی ہلکی علامات والا مریض ہوم آئیسولیشن کا اہل ہو گا۔