وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور عملے کے 5 افراد کورونا مریض

Last Updated On 10 May,2020 09:46 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کیے گئے تھے، ان میں سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، کلرک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام مثبت آنے والے افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں غیر ضروری افسروں اور سٹاف کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔