واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ایک امریکی شخص نے ایک ہزار116 گرام نوڈلز سے بھرا پیالہ 3 منٹ میں چٹ کرکے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے جیرمی لینگ نامی شخص نے جاپان کی روایتی نوڈلز کی ڈش کھا کر ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور صرف 3منٹ میں ایک ہزار 116گرام مزیدار نوڈلز سے بھرا پیالہ چٹ کر کے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
عوام نے اس ریکارڈ کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور ریکارڈ ہولڈر شخص کی خوب تعریف کی۔ کئی منچلوں نے جیرمی لینگ کے نوڈلز کھانے کے انداز پر خود بھی ریکارڈ قائم کرنے کے ارادے ظاہر کئے ہیں۔