سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے پہلی ورچوئل ویٹر ایپ

Last Updated On 05 August,2020 09:10 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین کے شمال مشرقی بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ریسٹورنٹ نے کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات میں کمی کیلئے ورچوئل ویٹر ایپ لانچ کر دی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے  رائٹرز  کے مطابق پالافر وگیل میں سیاحوں میں مقبول کوسٹا براوا میں واقع ریسٹورنٹ فنکی پیزا کے صارفین اپنے فون پر  فنکی پے  ایپ کے ذریعے مینو دیکھ کر آرڈر اور اس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ اس قسم کی ڈیزائن کردہ ایپ کو سپین کے کسی ریسٹورنٹ آرڈرنگ سسٹم میں ضم کیا گیا ہے۔ بعد ازاں ویٹر آرڈر کیا گیا کھانا میز پر لے کر آتا ہے۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک کارلوس مانیچ نے کہا ہم نے صارفین کے ساتھ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ایپ کے ذریعے آرڈر کے بعد عملہ سکرینز سے آرڈرز کا انتظام کرتا ہے ۔اس طرح ریسٹورنٹ نے صرف ٹیبل سروس کے ذریعے سماجی فاصلے کو اپنایا۔