پورٹ لینڈ: (روزنامہ دنیا) کھیرے صرف سبز رنگ کے نہیں ہوتے بلکہ مولی کی طرح نظر آنے والا سورج مکھی کھیرا ذائقے میں بھی لاجوا ب ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے 1893 میں ایک امریکی کمپنی نے سفید کھیرے تجارتی پیمانے پر فروخت کرنا شروع کئے تھے لیکن عام کھیروں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگے ہونے کی وجہ سے ان کی مقبولیت کچھ خاص نہ ہوسکی۔
اب انٹرنیٹ کے دورمیں مختلف اداروں نے سفید کھیرے آن لائن فروخت کرنا شروع کئے ہیں اور یہ وائٹ ونڈر، آئیووری کنگ، جیک فروسٹ، لینڈریتھس ،وائٹ سلائسنگ اور وائٹ البینو جیسے ناموں سے دستیاب ہیں۔ ان کھیروں کو سفید رنگ ہونے کی وجہ سے لوگ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہے جو بچوں کو بھی خوب پسند ہے۔