کمپالا (نیٹ نیوز) یوگینڈا میں ایک شخص کو نایاب نسل کے گوریلے کے قتل کے اعتراف کے بعد 11سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگینڈا کے علاقے بیونڈی کے نیشنل پارک میں رفیقی کے نام سے مشہور گوریلا سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا تھا۔ یکم جون کو وہ لاپتا ہوا جس کے بعد اگلے ہی دن پارک سے اس کی مسخ شدہ لاش ملی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تیز دھار آلے سے رفیقی کے پیٹ اور اندرونی اعضا کو زخمی کیا گیا تھا۔حکام نے کچھ روز بعد فیلکس نامی شخص کو گرفتار کیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دفاع میں رفیقی کو ہلاک کیا تھا۔