برلن: (ویب ڈیسک) برلن شہر کے علاقے کے رہائشی اپنی جوتیاں غائب ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔ لیکن وہ یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ یہ چوری رنگ برنگی جوتیوں کا شوق رکھنے والی ایک لومڑی کر رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق چالاک لومڑی کے قصے اور کہانیاں تو سب نے بچپن میں بہت سنے ہونگے لیکن لومڑیوں میں جوتوں کے شوق کا انکشاف ابھی تک کسی کہانی میں نہیں ہوا ہے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک لومڑی نے انتہائی عقلمندی سے متعدد لوگوں کے گھروں کے باہر رکھے جوتے چرا لیے۔
جرمن میڈیا کی اطلاعات کے مطابق برلن کے جنوبی مشرقی علاقے ثیلنڈورف میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لومڑی نے مختلف رہائشیوں کے گھروں سے ایک سو زائد جوتے چوری کر لیے۔
اس علاقے میں قائم مختلف گھروں کے باہر سے چپل، سینڈل اور اسنیکر شوز سمیت ہر قسم کے جوتے غائب ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ایک مقامی رہائشی کرسٹیان میئر نے آخرکار اس شاطر چور کو بے نقاب کر دیا۔
برلن کے روزنامہ ٹاگیس اشپیگل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو ہفتے قبل میئر نے اپنے نت نئے جوتے غائب ہونے کے بعد کمیونٹی کی ایک ویب سائٹ ’نیبن آن‘ پر اس بارے ایک پوسٹ شائع کی تھی۔ اس کے بعد ان کو معلوم ہوا کہ اس علاقے میں صرف انہی کے جوتے غائب نہیں ہو رہے۔
Fuchs, Du hast die Schuh gestohlen...In #Zehlendorf wurden mehr als 100 Schuhe von einem Fuchs gemopst. Die ganze Geschichte morgen @TspCheckpoint. (: Christian Meyer) pic.twitter.com/pjnKhvobOa
— Felix Hackenbruch (@FHackenbruch) July 26, 2020
بعد ازاں کرسٹیان میئر نے گھر کے پاس ایک لومڑی کو دیکھ لیا جو کہ اپنے منہ میں نیلے رنگ کی چپل اٹھائے ہوئے تھی۔ وہ جوتوں کی شوقین لومڑی کی تصویر کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے بقول منہ میں نیلی چپل کے ساتھ رنگے ہاتھوں چور پکڑا گیا۔
„Fuchs, du hast den Schuh gestohlen“. Der Schuh-Dieb von #Zehlendorf ist überführt. Aus Zehlendorfer Gärten sind zuletzt hunderte Schuhe verschwunden. Nun hat ein Anwohner den Räuber erwischt und sein Lager entdeckt: https://t.co/3JI26wyfPp pic.twitter.com/1AizSKiaRN
— Tagesspiegel Checkpoint (@TspCheckpoint) July 27, 2020
اس طرح میئر نے رنگے برنگے جوتوں کی چوری کا پتی چلا لیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ میئر کو ابھی تک اپنے نئے نویلے جوتوں کا پتہ نہیں چل سکا۔ لیکن تین دیگر جوتوں کی جوڑیوں کے مالکان نے اپنے جوتے واپس ملنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔